۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان

حوزہ/ 25 محرم الحرام یومِ شہادتِ امام سجاد علیہ السّلام کے دن درختوں کی سبیل تقسیم کر کے ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان سکھر ڈویژن کی جانب سے 25 محرم الحرام یومِ شہادتِ امام زین العابدین علیہ السّلام کی مناسبت سے درخت تقسیم کیے گئے۔

درخت، زمین کا حسن ہیں جو ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھتے ہیں، اصغریہ آرگنائزیشن کی شجر کاری مہم

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن سکھر کی جانب سے یوم شہادت امام سجاد علیہ السّلام کے دن ملک کے ماحولیات کو بہتر بنانے کیلئے شجر کاری کا آغاز کیا۔

درخت، زمین کا حسن ہیں جو ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھتے ہیں، اصغریہ آرگنائزیشن کی شجر کاری مہم

افتتاحی تقریب تعلقہ پنوعاقل اسپتال میں منعقد ہوئی، جس میں خصوصی شرکت حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ مختار حسین رضوی، ڈویژن صدر ضمیر عباس چاچڑ، فاریسٹ آفیسر افتخار احمد آرائیں، سید ناصر عباس جہانیاں ضلع صدر رفیق احمد محمدی، غلام شبیر مجتبائی، عاشق حسین اصغری اور دیگر تنظیمی کارکنان نے شرکت کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اس عمل کو سراہا۔

اس موقع پر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان سکھر ڈویژن کے اراکین نے کہا کہ شجر کاری عبادت ہے۔ روایات میں درخت کاشت کرنے والوں کے لئے بے پناہ اجر و ثواب کا ذکر ملتا ہے۔ گرمی کی شدت میں درخت بہترین سہارا ہیں، جو گرمی کی شدت میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ ماحول کی خوبصورتی اور پاکیزگی میں اضافے کا باعث ہیں۔

درخت، زمین کا حسن ہیں جو ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھتے ہیں، اصغریہ آرگنائزیشن کی شجر کاری مہم

درخت، زمین کا حسن ہیں جو ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھتے ہیں، اصغریہ آرگنائزیشن کی شجر کاری مہم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .